دہرادون،7جون؍(آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں سڑک حادثہ ہوا ہے۔ٹانڈا جنگل میں سنجے جنگل کے پاس آندھی سے ایک درخت چلتی گاڑیوں پر گر گیا، جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق رام پور (یوپی)رہائشی اکشت اگروال خاندان سمیت دو گاڑیوں سے نینی تال گھومنے کے لیے جا رہے تھے،ایک گاڑی میں ان کی بیوی پلوی اگروال اور بیٹا ابی اگروال تھے، جبکہ دوسری گاڑی میں وہ خاندان کے دوسرے لوگوں کے ساتھ آ رہے تھے۔ردرپر میں ٹانڈا جنگل میں سنجے جنگل کے پاس تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی چلنے لگی،صبح تقریبا 11بجے آندھی سے ایک درخت ان کی انووا کار میں جا گرا۔اس کار سوار پلوی اگروال، ابی اگروال اور ڈرائیور موقع پر ہی موت ہو گئی،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی،تقریبا ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد درخت کاٹ کر لاش نکالی گئی۔